• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا :انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوای ٹیلاہور کے زیرِ اہتمام پنجاب بھر کی انجینئرنگ یونیورسیٹیز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 14 جولائی اتوار کو ہوگا، ملتان اور اسکے گرد و نواح کیلئے امتحانی مرکز انجینئرنگ کالج جامعہزکریا کو بنایا گیا ہے،اس ضمن میں وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے انجینئرنگ کالج کا دورہ کیا اور انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انٹری ٹیسٹ کے فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد اور ٹیسٹ کے مرکزی انتظامی افسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے وائس چانسلر کو انتظامات کے متعلق بریفنگ دی اور امتحانی مراکز کا دورہ کرایا، وائس چانسلر نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور انٹری ٹیسٹ کے روز طلباء و طالبات اور انکے ساتھ آئے والدین اور عزیز و اقارب کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈاکٹر طاہر قریشی، انجینئر رؤف احمد، انجینئر محسن بھٹی، ٹرانسپورٹ آفیسر زاہد اقبال خان، اور دیگر انتظامی عملہ بھی موجود تھا، یاد رہے زکریا یونیورسٹی کے سنٹر پر 4312 اُمیدوار انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، سینٹر کو 7 بلاکس میں رولنمبروں کی بُنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے، اُمیدواروں کی رہنمائی کیلئے بینرز آویزاں ہونگے، چوک قذافی (کُمہاراں والا چوک)، 9 نمبر چونگی اور یونیورسٹی مین گیٹ سے بسوں کے سپیشل روٹس چلائے جائیں گے، صبح 9 بجے کے بعد طلباء و طالبات کا داخلہ بند کردیا جائے گا، ٹیسٹ ٹھیک 10 بجے شروع ہو گا۔
تازہ ترین