• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر چیف ایگزیکٹو ڈسڑکٹ اتھارٹی ہیلتھ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر میں ناقص کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو ڈسڑکٹ اتھارٹی ہیلتھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے لاہور میں سیکرٹری صحت زاہد اختر زمان کی صدارت میں اجلاس ہوا ، جس میں ملتان سمیت صوبہ کے دیگر سی ای اوز نے شرکت کی ،صوبائی سیکرٹری صحت نے3 اضلاع بہاولپور، مظفرگڑھ اور گوجرانوالا کے سی ای اووزکو کارکردگی بہتر کرنے کا آخری موقع دے دیا ہے، اجلاس میں 36 اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، جہلم، نارووال اور ساہیوال کے اضلاع کے سی ای اووز کی کارکردگی کو سراہا گیا،انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اووز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، ہسپتالوں میں ادویات کی سو فیصد دستیابی، بائیو میٹرک حاضری، صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال پر زور دیا،ممکنہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی، ادویات اور ویکسین کے مناسب انتظامات کئے جائیں، مون سون کے پیش نظر سپیشل سرویلنس پلان بنا کر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، تمام اضلاع میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے خصوصاً انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایاجائے، غیر مستند حکیموں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیاجائے، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کیخلاف جاری مہم میں تمام حجام، پارلرزاور بیوٹی سیلونز کو فوری رجسٹر کیا جائے۔ دریں اثناسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہداخترزمان کی صدارت ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں سی ای اووز کانفرنس ہوئی۔
تازہ ترین