• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے وکلا کی ہڑتال

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی، اس ضمن میں بار عہدیداروں کے مطابق جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنے،استحصال اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کیخلاف وکلا نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ملکر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔
تازہ ترین