• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کاتھانوں کا دورہ ، سکیورٹی کا جائزہ ، مزیدبہتر بنانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے تھانہ صدر ملتان، چہلیک اور پولیس سروس کاونٹر 15 ملتان کا دورہ کیا،اس دورے کے موقع پرسی پی اونے پولیس سٹیشنز کا ریکارڈ، حوالات، تھانوں کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں،انہوں نے فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ بھی چیک کیا، سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں، ان کو عزت دیں اور ان کے مسائل میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، سی پی او ملتان نے پولیس سروس کاونٹر 15کے وزٹ کے دوران وائر لیس کنٹرول، ہیلپ لائن سروس، موٹر وہیکل چیکنگ، ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی پرفارمنس کو چیک کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔
تازہ ترین