• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے میں ہسپتال ، میڈیکل کالج قائم کررہے ہیں:وائس چانسلر این ایف سی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلراین ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹرملک اخترعلی کالرو نے کہا ہے کہادارے میں اعلیٰ معیار کا 500 بستروں کا ہسپتال اور اس کے ساتھ میڈیکل کالج بھی قائم کررہے ہیں جس کا تعمیر کا کامآئندہ سال سے شروع ہوجائے گا جبکہ بی ایس کرمنالوجی اور بی ایس فیشن ڈیزائن کی کلاسیں بھی اسی سال شروع ہورہی ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت پورے خطے کا اعلیٰ ترین معیار اور خطے کے قابل ترین ماہرین قانون پرمشتمل فیکلٹی کاحامل لاء کالج بھی اسی سال کام شروع کردے گا، لاء کالج میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز، نامور وکلاء کی فیکلٹی لی جائے گی،ہم اپنے ترقیاتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز2021ء میں کرنا تھا لیکن اب سال2019ء میں ہی شروع کیا جارہا ہے، ڈاکٹر ملک اختر علی کالرونے کہاکہ ملک بھر کی یونیورسٹیز میں یہ واحد یونیورسٹی ہے جوکہ نہ حکومت اور نہ ہی ایچ ای سی اور نہ ہی کسی اور ادارے سے مالی مدد حاصل کرتی ہے، ہر پروگرام کے پہلے 3 پوزیشن ہولڈرز کو میرٹ سکالرشپ جبکہ ضرورت کی بنیاد پر بھی 107بچوں کو سکالرشپس دی جارہی ہیں۔
تازہ ترین