• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی پولیس کی عدم توجہی ،نشتر چوکی بھوت بنگلے میں تبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس کی عدم توجہی کے باعث نشتر پولیس چوکی بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گئی ہے،جہاں ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں اور وہاں صفائی کا نام و نشان نہیں ،نشتر چوکی کے کمرے میں ٹوٹی پھوٹی کرسیاں اور میز ہے،جسکو ملازمین صاف کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے، چوکی میں سالوں سے پڑی خراب مشینری اور ٹرانسفامرز بھی موجود ہےاورعمارت خسرہ حالی کا شکار ہے بارش کے موسم میں چھتیں بھی ٹپکتی ہیں، ملازمین نے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین