• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو آٹا مہنگا ہوجائے گا، فلورملز ایسوسی ایشن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو آٹا مہنگا ہو جائے گا، سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ 17 جولائی کو ملک بھر میں ملیں بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ، چیئرمین پنجاب زون حبیب الرحمٰن لغاری اور عاصم رضا نے کہا کہ گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جس سے آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے خاتمے کاصرف اعلان کافی نہیں، نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے ملک میں ملیں بند کردی جائیں گی۔

تازہ ترین