• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرانے کے واقعے کا مقدمہ خان پور ریلوے پولیس نے ایک دن کی تاخیر سے درج کر لیا ہے۔

مقدمہ انچارج گارڈ اکبر ایکسپریس شاہد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے اکبر ایکسپریس ٹکرا گئی تھی جس سے اکبر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی 5 بوگیاں اور مال گاڑی کی 4 بوگیاں متاثر ہوئیں۔

مقدمے میں کسی ہلاکت کا ذکر نہیں، اکبر ایکسپریس کے حادثے میں 24 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین