• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیپال اور بھارتی ریاست آسام میں موسلادھار بارشوں،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیپال کے کئی اضلاع میں کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک، 7 زخمی جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ریاست آسام میں سیلابی صورتحال کے باعث 21 اضلاع پانی میں ڈوب گئے ،مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر ہو ئے ہیں۔

تازہ ترین