• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعزاز ملنا پورے پاکستان کا فخر ہے‘

گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا انتہائی خوشی کا باعث ہے اور یہ صرف میرا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہے ۔

ایک  انٹرویو میں راحت فتح علی نے کہا کہ عزت اور شہرت میری ماں اور اساتذ ہ کی دعاؤں کی بدولت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک ہال بھی میرے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ مجھے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

راحت فتح علی نے کہا کہ میرے استاد نصرت فتح علی خان کو بھی واشنگٹن کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا تھا اور اب مجھے بھی ان کی طرح فن کی خدمت پر دنیا کے نامور ادارے سے اعزازی ڈگری ملی ہے جو صر ف میرے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے ۔

تازہ ترین