• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 1 ملزم گرفتار

تھر پارکر میں 3 روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی کمسن لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھر پارکر کے گاؤں دلن جو تڑ میں تین ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی علامات پائی گئی ہیں تاہم حتمی رپورٹ کیمیکل ایگزامن کے بعد جاری کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل چیلہار کے نواحی گاؤں دلن جو تڑ میں پیش آیا تھا جہاں ملزم سوائی میگھواڑ نے اپنی برادری کی 14 سالہ لڑکی مومل کو گھر کے باہر سے اٹھایا اور اپنے خالی گھر لے گیا تھا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں آدم دل اور قبول راحموں کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

بعد میں ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اوطاق پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم قبول راحموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین