• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف گھر تعمیر کرنا ہی نہیں بلکہ اسے ڈھنگ سے ڈیزائن کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں ہوتا، جس کیلئے نقشہ ساز، انجینئر، آرکیٹیکچر اور بعض جگہ گھر کے بڑے بزرگوں کے مشورے کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن جب سے اسمارٹ فون آیا ہے، تو اس نے جہاں دیگر معاملات میں ہمارے لیے آسانیاں پیدا کردی ہیں، وہیں اس میں موجود ایپس نے گھر کی ڈیزائننگ کے نت نئے انداز بھی فراہم کردیئے ہیں۔ اگرآپ گھر کا ڈیزائن پروسیس جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے آپ کارآمد ایپس ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ کی رہنمائی کیلئے ذیل میں چند ایپس کا ذکر کیا جارہاہے، جو آپ کے پورے گھر یا گھر کے کچھ حصوں کی ڈیزائننگ میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ 

بِلڈ ڈاٹ کام

بلڈڈاٹ کام (Build.com) گھر میں بہتری لانے کےمشورے دینے والی ایپ ہے۔تعمیرات کے حوالے سے اس میں کئی ٹولز، سپلائز اور دیگر سازوسامان کے فیچرز موجودہیں۔ اسے بنیادی طور پر شاپنگ ایپ بھی کہا جاسکتا ہے، یعنی آپ کے گھر میں جو چیزنصب کرنی یا لگانی ہے، اسے آپ اس ایپ کے ذریعے آرڈر کرسکتے یا اپنی وِش لسٹ میں ڈال سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ پراجیکٹ ایڈوائزر سے مشورہ بھی کرسکتے ہیں۔بِلڈ ڈاٹ کام کو فری ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

پلانر5 ڈی

یہ ایپ بھی ہوم ڈیزائن تھری ڈی جیسی ہے مگر گھر کی تزئین نو کے حوالے سے بہت کارآمد ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے کمرے کو 2Dاور 3Dمیں ڈرا کرسکتے ہیں، جس میں فرنیچر، آرائشی سامان اور دیگر سامان بھی بھرا جاسکتا ہے۔ ٹیکسچر ز سے بھرپور اس ایپ کوآپ آف لائن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ تھوڑی مہنگی ہے،لیکن اس میں آپ کو جو کچھ بھی ملے گا وہ کُلّی طور پر پیشہ ورانہ لحاظ سے ہوگا۔ اسی لیے یہ ایپ نئے آرکیٹیکچرز کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ 

 ہوم ڈیزائن تھری ڈی

ہوم ڈیزائن تھری ڈی(Home Design 3D) ایپ گھر ڈیزائن کرنے کیلئے ایک معروف ایپ ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنا کمرہ2Dیا 3Dمیں ڈیزائن کرسکتےہیں، پھر جگہ کے حساب سے فرنیچر اور آرائش کا دیگر سامان سیٹ کرسکتے ہیں۔ ا س ایپ کے ڈیٹابیس میں ایک ہزار سے زائدآئٹمز موجود ہیں۔ آپ اپنی جگہ کے حساب سے سامان کے سائز و حجم میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو ایسا صوفہ بھی سیٹ کرنے میں مدد ملے گی، جس کا سائز مختلف ہو۔ یہ ایپ آپ آف لائن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یو ٹیوب

یوٹیوب کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ گھر میں تبدیلی لانے یا خود سے مرمت کا کام کرنے (DIY-Do it yourself)کے حوالے سے یہ بہترین ہے ۔ ا س میں معلوماتی ٹیوٹوریلز لوگوں کے ذاتی تجربات کے ساتھ موجود ہیں۔ یہاں آپ کو گھر میں بہتری لانے کے حوالے سے کئی چینلز ملیں گے ، جنہیں آپ فری میں سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ یو ٹیوب کے ذریعے تو آپ خالی پلاٹ پر پورا مکان کھڑا کرسکتے ہیں۔ اشتہارات سے بچنے کیلئے آپ کو 9.99ڈالر ماہانہ ادائیگی کرنی پڑسکتی ہے۔ 

ہائوز

ہوم ڈیزائننگ میں ہائو ز(Houzz) ایپ بہت معروف ہے۔ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے اس ایپ کے فالورز کی تعدادلاکھوں میں ہے۔ ایک کروڑ سے زائد تصاویر ہونے کے باوجود یہ عمدگی سے کام کرتی ہے۔ آپ اس میں مستقبل میں استعمال ہونے والے آئیڈیاز بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔ ا س میں موجود اسکیچ فیچر سے آپ اپنے گھر کی ڈیزائننگ کیلئے آئیڈیاز بھی ڈرا کرسکتے ہیں۔ اس ایپ میں لاکھوں کی تعداد میں پراڈکٹس دیکھی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ ان پراڈکٹس کو استعمال کرنے والوں کے ریویوز بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔

پلان گرڈ

یہ ایپ تعمیراتی صنعت سے جڑے پیشہ ورافراد کیلئے بہت اہم ہے۔ اگر آپ سول انجینئرنگ یا آرکیٹیکچر کے طالبعلم ہیں توپلان گرڈ ایپ آپ کے بہت کام آئیگی۔ تاہم، یہ ایپ کنسٹرکشن ٹیم کو منظم جبکہ جدید اورترمیم شدہ ڈارئنگز کے حوالے سے اَپ ڈیٹ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایپ سہولت فراہم کرتی ہے کہ آپ اپنی تازہ ترین ڈرائنگز کو کلائوڈ سرور پر شائع اور اپنے ٹیم ممبران سے شیئر کرسکیں۔ اس ایپ میں یہ بھی صلاحیت ہے کہ یہ پرانی ڈرائنگ کو نئی شکل میں ڈھال دیتی ہے۔ 

تازہ ترین