• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم کی صاحبزادی لیموں پانی بیچنے لگیں

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی صاحبزادی عائلہ اکرم نے گرمی سے پریشان ہو کر لیموں پانی کا اسٹال لگا لیا۔

سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ننھی عائلہ کی لیموں پانی کا اسٹال لگائے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

گلابی فراک میں ملبوس عائلہ اپنے اسٹال کے عقب میں کھڑے مسکرا رہی ہیں ۔ ساتھ ہی لیموں پانی بنانے کے لئے درکار چیزیں بھی نظر آرہی ہیں ۔


شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ لیموں پانی برطانیہ کا سب سے ٹھنڈا مشروب ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عائلہ اپنے ہاتھ سے بنے لیموں پانی سے پڑوسیوں اور ساتھیوں کی پیاس بجھائے گی۔


ننھی عائلہ کی اس تصویر کو جہاں دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا، وہیں اداکار عدنان ملک نے بھی کمنٹ کیا۔

اداکار نے کمنٹ میں لکھا کہ ’بلاشبہ یہ ایک خوبصورت عمل ہے ،انہوں نے اس مشروب کوپینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جب بھی کراچی آئیں مجھ سے پیسے وصول کر کے مجھے بھی اپنا لیموں پانی ضرورپلائیں۔‘

تازہ ترین