• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ریاست لوزیانا میں سمندری طوفان کا خطرہ

امریکی ریاست لوزیانا میں سمندری طوفان بیری کا خطرہ بڑھنے کے بعد حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔


طوفان کی پیش گوئی کےبعد صدر ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، پہلے سے پانی میں گھرے علاقوں میں سمندری طوفان کے بعد شدید سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آہنی فلَڈ گیٹ اور مٹی کی بوریوں کااستعمال کیا جا رہا ہے، نقصان سے بچنے کے لیے سیکڑوں شہریوں نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین