• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد نے قانونی حیثیت کے حصول کے لیے مظاہرہ کیا۔


ذرائع کے مطابق مظاہرین کی تعداد 700 کے قریب تھی جن میں اکثریت افریقی باشندوں کی تھی جو کافی عرصے سے فرانس کی ایک کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹوں تک آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے بعد بغیر کاغذات والے تارکین وطن وزیر کے دفتر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔

مظاہرین نے وزیر کے دفتر کے باہر بھی کئی گھنٹوں تک کاغذات کے حصول کے لئے مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ فرانس میں ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور قانونی حیثیت دی جائے تاکہ وہ بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔

تازہ ترین