• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی‘

مشیر انسدادِ اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کے کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ضمیر عباسی نے کے ڈی اے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران کےڈی اے افسران کی گرفتاری مبینہ ثبوت کی بناء پر کی گئی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق گرفتار افسران اسکیم 36 میں رفاہی پلاٹوں کو جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کرنے میں ملوث تھےجنہوں نے گلستانِ جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ بھی کی۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سےاینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین