• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان نے بادشاہ کو صاف انکار کر دیا‘


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بادشاہ نے وزیراعظم پر زور دیا کہ نواز شریف کو جانے دو، مگر عمران خان نے صاف انکار کردیا۔


پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے یہ انکشاف بھی کیا کہ نواز شریف کی رہائی سے متعلق عمران خان کا صاف انکار سننے والے بادشاہ نے بعد میں اپنے ملک جاکر پیسے بھیج دیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہونے جا رہی ہے، اللہ خیر کرے دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔

جج کی وڈیو کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہے، مریم نواز ن لیگ کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کے لیے پورس کی ہتھنی ثابت ہوں گی، جو چور ڈاکو ملک کو لوٹ کر کھاگئے وہ عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ن لیگ کا جوڈو کراٹے گروپ روند دیا جائے گا۔

تازہ ترین