آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو انسانوں کا کسی مقام پر جانے کیلئے لفٹ لینا عام سی بات ہے، لیکن جناب یہاں تو جانور بھی لفٹ لینے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان دریائی بلوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں سفر مشکل لگا تو لفٹ لے لی۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر آسٹریلیا کے سمندر پر دیکھے گئے جہاں تین دریائی بلے تھک گئے تو بحری جہاز پر چڑھ گئے اور مزے سے سفر کیا۔

دریائی بلوں کو یوں مفت میں بحری جہاز کی سواری کے مزے لیتا دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں