• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جج پر دباؤ تھا تو مانیٹرنگ جج کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟‘

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا ہے کہ جج ارشد ملک پر دباؤ تھا تو مانیٹرنگ جج کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟

پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج کو ہٹانے سے مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں، حکومتی مداخلت بھی سامنے آگئی۔


انہوں نے کہا کہ آج ہر کیس پر شک و شبہ پیدا کردیا گیا، اعلیٰ عدلیہ اس معاملے کا نوٹس لے، انصاف کے نظام پر عوام کی توقعات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج حکومت نے دوسرا یوٹرن لیا ہے، پہلے کہا ویڈیو کا نوٹس لیں گے، پھر کہا حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے جج کو ہٹایا تو پوری حکومت اس کا دفاع کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

تازہ ترین