• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز اور جج کی ملاقات 27رمضان کو ہوئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور جج ارشد ملک کی ملاقات 27رمضان کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز اور جج کی ملاقات مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں ہوئی، جس میں ارشد ملک کے آنے جانے کی ویڈیو اور ملاقات کی گفتگو ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جج ارشد ملک نے نواز شریف کیس پر فیصلے سے متعلق پس پردہ کچھ شخصیات کے نام بتائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جج اور حسین نواز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تازہ ترین