• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے چڑیا گھر میں گوریلا پنجرے سے فرار ہوگیا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

چین کے صوبے اینہوئی کے شہر ہیفی  میں واقع چڑیا گھر میں ایک گوریلا پنجرے سے فرار ہوگیا جس پر وہاں موجود سیاح خود کو بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگتے دکھائی دیئے۔

کئی افراد جہاں چڑیاگھر کے گیٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے وہیں ایک سیاح پھنس گیا اور گوریلے نے اُس پر حملہ کردیا تاہم پولیس کی بروقت آمد نے اُسے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے گوریلا کو بے ہوش کر کے قابو کیا اور پنجرے میں بند کردیا۔

تازہ ترین