• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی

لندن(نمائندہ خصوصی)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کہ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔فائنل ہارنے والی ٹیم بیس لاکھ ڈالرزکی حقدار ہوگی۔پاکستان ٹیم کو تین لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئےدس ملین ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔سیمی فائنل ہارنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو8,8لاکھ ڈالرز دیئے گئے ہیں۔ہر ٹیم کو لیگ میچ جیتنے پر چالیس ہزارڈالرز دیئے گئے۔پاکستان ٹیم نے پانچ گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اس لئے پاکستانی ٹیم ک دو لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔پاکستان سمیت چھ ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔ان ٹیموں کو مزید ایک ایک ڈالرز ملیں گے۔پاکستاان کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی کا الگ سے شیئر ملے گا۔

تازہ ترین