• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنر عادل رشید نے فاسٹ بولرز کی موجودگی میں اہم کردار ادا کیا

لندن(نمائندہ خصوصی)انگلش لیگ اسپنر عادل رشید نے ورلڈ کپ میں فاسٹ بولروں کی موجودگی میں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔عادل رشیدنے 2009 میں ڈیبو کیا لیکن بری فارم کی وجہ سے وہ 2015 ورلڈکپ کے لیے نظر انداز کردئیے گئے لیکن انہوں نے مسلسل مورگن کےاعتماد کو برقرار رکھا اور اس دوران انہوں 98 میں سے 93 میچز کھیلے جو کپتان سمیت کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ تھے ۔ سیمی فائنل سے قبل انہوں نے 54 اوورز میں صرف آٹھ وکٹیں لی تھیں ،لیکن مورگن نے ان پربھروسہ کرنا نہ چھوڑا جس کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف تین وکٹیں لے کر خود کو ثابت کیا ۔ عادل رشید کا کہنا ہے کہ کپتان کوپہلے دن سے مجھ پر بھروسا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کندھے میں درد ہے جس کی وجہ سے وہ اتنی زیادہ گگلی نہیں کراتے ہیں ۔ میرے کندھے میں درد ہے مگر مجے اسی کے ساتھ بولنگ کرنی ہے ۔ ہاتھ تھوڑا سلو ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین