• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے بڑا دن ،جیت کے لئے میدان میں اتریں گے، ولیم سن

لندن(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لئے بہترہے ہمیں اپنی قابلیت کا علم ہے لیکن کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔جیت کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔مثبت سوچ کے ساتھ جیتنا چاہتے ہیں۔تیاری مکمل ہے چار سال میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے ہماری ٹیم نے پچھلے ورلڈ کپ کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے فائنل جیتنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کارکردگی دکھانا ہے ۔بہترین کارکردگی دکھانے اور سوفیصد کارکردگی کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں اپنے ملک سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے لوگ مبارک باد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔فائنل میں سب پر دباو ہوگا ۔کوشش کریں گے نتیجہ حاصل کرنے کے لئے جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلیں۔

تازہ ترین