• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو حریف نیوزی لینڈ پر برتری حاصل

لندن(نمائندہ خصوصی)کرکٹ کو اعداد وشمار کا کھیل کہا جاتا ہے۔ورلڈ کپ فائنل سے قبل ٹورنامنٹ کے اعداد وشماربتاتے ہیں کہ انگلینڈ کو حریف نیوزی لینڈ پر برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے سات میچ جیتے اور تین ہارے جبکہ نیوزی لینڈ نے چھ جیتے اور تین ہارے ہیں ایک میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکاتھا۔ورلڈ کپ کے آخری 22میں سے17میچ ان ٹیموں نے جیتے ہیں جنہوں نے ٹاس جیتا ہے اس لئے فائنل میں ٹاس اہم ہوگا۔لارڈز میں چار میچ ان ہی کپتانوں نے جیتے ہیں جنہوں نے ٹاس جیتا دو میچوں میں ٹاس جیت کر سرفراز احمد کامیاب رہے۔

تازہ ترین