• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز اسٹیڈیم کی صفائی کرنے والے کیوی کوچ ٹرافی اٹھانے کے خواہش مند

لندن(نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ لارڈز کی بالکونی میں وننگ ٹرافی اٹھانا چاہتے ہیں۔یہی وہ گراونڈ ہے جہاں وہ ماضی میں کھڑکیوں کی صفائی کا کام کرچکے ہیں۔جوانی میں گیری اسٹیڈ ایم سی سی اسٹاف کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ان کی ذمے داریوں میں کھڑکیوں کی صفائی کا کام تھا۔2019میں وہ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ بن کر آئے، ان کی خواہش ہے کہ ان کے بیٹسمین لارڈز میں چوکوں چھکوں سے کھڑکیاں توڑ دیں۔گیری اسٹیڈفائنل سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم توقعات اور دباؤ کے بارے میں بات کریں گے، تجربات پر بھروسا کریں گے، لیکن اسکواتنا حقیقی رکھیں گے جتنا رکھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے ہر دن کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، یہ صرف کرکٹ کا کھیل تو ہے جس میں آپ ساری تیاری کرسکتے ہیں ،جو آپ چاہتے ہیں لیکن آپ اس طرح کے ایک بڑے لمحے میں جو کچھ کرتے ہیں اسکی آپ نقل نہیں کر سکتے۔ دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے ہی کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔ اس میں یہ اہم ہو گا کہ کون دباؤ کو بہتر طریقے سے جھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں میں جانتا ہوں کہ دونوں ٹیمیں میدان میں سخت محنت کا کھیل کھیلیں گی، ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم یہاں تین مقاصد کے ساتھ آئے تھے، ہم نے دو پورے کر لئے، صرف ایک رہتا ہے۔"اسٹیڈ نےمائیک ھیسن سے گزشتہ جون میں عہدہ لیا تھا اور کرکٹ کےاسی برانڈکو اپنایا تھا جو ان کے پیش رو نے سابق کپتان برینڈن میکولم کے ساتھ رکھا تھا ۔

تازہ ترین