• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ( جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے مداحوں کے زخم ہرے کردئیے،جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے بھارتی پرستاروں اگر آپ فائنل مقابلہ دیکھنے نہیں آنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنے ٹکٹس آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کردیں، مجھے علم ہے کہ یہ منافع کمانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن امیروں کے بجائے دونوں ٹیموں کے حقیقی پرستاروں کو موقع دیں کہ وہ میچ دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں، بھارتی شائقین نے فائنل کیلئے بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید ے تھے۔

تازہ ترین