• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو زبان سے منسلک تہذیب معاشرے سے ختم ہورہی ہے، اُردو مصنفین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اردو زبان سے منسلک تہذیب تیزی سے اپناوجود کھو رہی ہے،اس کی ذمہ داری تمام معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مصنفین حسینہ معین، ظفر معراج، صائمہ اکرم چوہدری اور علی معین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اردو زبان کے بارے میں ہونے والی تقریب میں ایک پینل مذاکرے میں کیا۔مصنفین نے اس بات کی طرف بطورِ خاص توجہ دلائی کہ تمام ٹی وی چینلز پر زبان کی درستگی کے لیے کوئی اہتمام نہیں جبکہ ڈراموں کے سکرپٹ میں پروڈیوسر سے لے کر اداکار تک کوئی بھی آزادی سےتبدیلی کر سکتا ہے۔ اگلا پینل مذاکرہ صحافت کے موضوع پر ہوا جس میں معروف صحافی مظہر عباس، مبشر زیدی اور خورشید حیدر نے اظہارِ خیال کیا۔ شرکاء نےکہا کہ نیوز چینلز پر بھی اردو زبان درست بولنے کے لیے کسی قسم کی تربیت اور نگرانی کا انتظام نہیں۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے ملک کی تمام زبانوں میں موجود ثقافتی ورثے کو بچانے اور ترقی دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

تازہ ترین