• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، معظم قریشی رکن سینڈیکٹ صائمہ ملک انچارج ایڈمیشن سیل مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے صاحبزادہ معظم قریشی کو جامعہ کراچی میں عالم دین کے لئے مختص نشست پر سینڈیکیٹ کا رکن مقرر کردیا ہے محکمہ بورڈز و جامعات کے ذرائع کے مطابق ان کی تقرری وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک معاون خصوصی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے انہیں تین سال کے لئے جامعہ کراچی کا رکن سنڈیکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ ملک کو انچارج ایڈمیشن سیل مقرر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین