آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر13؍ربیع الاوّل 1441ھ 11؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹنڈوجام اور گرد و نواح میں بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ٹنڈوجام شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کا بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے، حیسکو ٹنڈوجام کی جانب سے شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ روزانہ فالٹ اور مینٹی ننس کا بہانہ بنا کر دن کے اوقات میں شدید گرمی کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، بدھ کے روز بھی لوڈ شیڈنگ کے بعد چار بجے کے بعد دوبارہ بجلی بند کردی گئی، شہریوں نے بجلی کی مسلسل بندش پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حیسکو ٹنڈوجام کا عملہ بلا کسی جواز کے دن اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بند کر دیتا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید