کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی تھانے کے لاک اپ میں قیدی کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس کے مطابق رات گئے جب بجلی نہیں تھی تو واقعہ پیش آیا، لاک اپ میں موجود قیدیوں کے شور سے تھانے اسٹاف نے منیر احمد کاپھندانکال کر اسپتال منتقل کیا،تحقیقات جاری ہیں۔