• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کیلئے امریکہ وبرطانیہ میں مذاکرات

لندن (این این آئی) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ خلیج میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم خطے میں عالمی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر خلیج میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ یہ ساری پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب جبل الطارق میں برطانوی حکام نے ایرانی آئیل ٹینکرضبط کر رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین