آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش کی نہ کوئی دھمکی دی، حسین نواز

لندن(ایجنسیاں ) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جج ارشد ملک کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ انہوں نے ارشد ملک کو نہ رشوت کی پیشکش کی اور نہ ہی کوئی دھمکی دی ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ دریں اثنا انہوں نے ٹوئٹر پر استفسار کیا کہ جج کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا؟کس نے کیا؟ کیا مقصد میڈیا ٹرائل نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا، کیا یہ سازش نہیں؟ انصاف کی فراہمی کیلئے اس سب کی تحقیق کیا ضروری نہیں؟ دیکھنا ہے کیا انصاف ہوتا ہوا نظر آتا ہے؟ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں