• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی تصویری نمائش کا پیرس میں افتتاح

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی تصویری نمائش کا پیرس میں افتتاح
بشکریہ: سوشل میڈیا

پیرس (رضا چوہدری)پاکستان کے قدرتی سیاحتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش کا پیرس کے خوبصورت لگسمبرگ گارڈن میںافتتاح کیا گیا۔ یہ نمائش اس ماہ کی 11تا 22جولائی 2019تک جاری رہے گی۔ اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینیٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا تصویری نمائش میں 10فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا، نے اپنی تقریباً 50 سے زائد تصویریں نمائش کیلئے پیش کیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان معین الحق، قونصلیٹ عدیل کھوکھر نے فرانسیسی فوٹوگرافرز، ٹور آپریٹرز کی پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثار قدیمہ، رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈومینک ایزواس چیف ایگزیکٹو افیسر برائےفرانسیسی ٹریول گائیڈ ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔

تازہ ترین