• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں افراد کا تارک وطن کی جرمنی بدری کے خلاف مظاہرہ

برلن(آئی این پی)مشرقی جرمن شہر لائپزگ میں سیکڑوں افراد نے ایک تارک وطن کی جبری ملک بدری کے خلاف مظاہرہ کیا جو پرتشدد رنگ اختیار کر گیا۔ منگل کو تیس افراد نے پولیس کی اس وین کو روکنے کی کوشش کی، جس کے ذریعے تارک وطن کو ملک بدر کیا جا رہا تھا۔ اس تارک وطن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ قریب پانچ سو افراد لائپزگ میں احتجاج میں شامل ہوئے۔ بعد میں ان مظاہرین کی جانب سے پولیس پر بیئر کی بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے۔
تازہ ترین