آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیرس (اے پی پی) فرانس نے ماحول دوست نقل و حمل کے منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے ملک کے تمام ایئرپورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے ٹکٹس پر 18 یورو یا 20 ڈالر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزیر مواصلات ایلزبتھ بورن نے کہا کہ فضائی سفر کرنے والوں کے ٹکٹس پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ برس سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اندرون ملک اور پورپ میں جانے والی فلائٹس کے اکانومی کلاس ٹکٹ پر ڈیڑھ یورو ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ یورپ سے باہر جانے والی فلائٹس میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ ایلزبتھ بورن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امید ہے کہ سالانہ 18 کروڑ 20لاکھ یورو اکھٹے ہوں گے جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیںمواصلات کی وزیر نے کہا ’فضائی ٹکٹس پر یہ ٹیکس صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں پر عائد کیا جا رہا ہے فرانس میں آنے والی پروازوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں