• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یہ انگلینڈ کی ہے جو ٹیم
سب سے عظیم
اس کے سارے کھلاڑی مہان اور سندر
دلِ پُر تپاک ان کے سینے کے اندر
یہ بازوئے پُر دم کے مالک
جواں ان کی ہمت، جواں حوصلے ہیں
یہ بلے باز ہیں
رنز ان کے بلّوں سے یوں بن رہے ہیں
کہ جس طرح چشمے پہاڑوں سے پھوٹیں
یمین و یسار ان سے ٹھنڈک کا احساس پائیں
یہ چوکا، وہ چھکا
یہ سب قابلِ فخر بّلے اٹھائے ہوئے ہیں
کئی بار میداں میں سب آزمائے ہوئے ہیں
یہ باؤلر ہیں
زورِ بازو پہ اپنے یقیں رکھنے والے
کشادہ سی چھاتی کی چلمن سے
قوت کی ہمت کی طاقت کی دیوی
کی آنکھیں چمکتی ہوئی دیکھتا ہوں
یہی کامرانی کا نقشِ مبیں ہے
یہی کامرانی کا نقش مبیں ہے
(محمد عمر توحیدی… اولڈہم )
تازہ ترین