• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خالد بشیر کی وفات پر افسوس کا اظہا ر

برسلز (نمائندہ جنگ) سیکرٹری جنرل کشمیر ڈائس پورہ الائنس اور انجمن تاجران میرپور کے سابق صدر خالد جوشی نے میرپور کی معروف شخصیت میر خالد بشیر کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل میرپور ایک شفقت و محبت کرنے والے رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ خالد جوشی نے مرحوم کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی تقلید کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا چاہئے۔
تازہ ترین