• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڈرز فیلڈ میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی

ہڈرز فیلڈ(زاہد انور مرزا) ہڈرز فیلڈ کے علاقے واک ورڈ میں ایک شخص کو نامعلوم شخص نے چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہڈرز فیلڈ کے ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، ویسٹ یارکشائر پولیس نے رپورٹ دج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ابتدائی رپورٹ میں ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان کے مطابق اس واقعہ میں ملوث ایک شخص کو ہڈرز فیلڈ سے گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے گذشتہ چند ماہ میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کئی افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ کئی ریپ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ویسٹ یارکشائر پولیس اور کرائم کمیٹیز مل کر سٹریٹ کرائم کے خلاف کام کررہے ہیں۔
تازہ ترین