• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17سالہ لڑکا یوسف مکی کے قتل کے الزام سے بری

لندن( نیوز ڈیسک) گریٹر مانچسٹر کرائون کورٹ نے گزشتہ روز ایک نوعمر لڑکے کو 17سالہ یوسف مکی کو ایک منشیات فروش کو لوٹنے کی کوششکے تنازع پر خنجر گھونپ کر قتل کرنےکے الزام سے بری کردیا، مانچسٹر گرامر سکول کے طالب علم یوسف مکی کو 2مارچ کو ہیل بارنس کے علاقے میں ایک جھگڑے کے دوران خنجر گھونپ کر قتل کردیاگیاتھا ،لڑکے نے قتل کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس نے اپنے دفاع میں حملہ کیاتھا اور جیوری نے مقدمے کی 4 ہفتے تک سماعت کے بعد اسے قتل کے الزام سے بری کردیا۔فیصلہ سن کر مقتول یوسف مکی کا والد جس کاتعلق اینگلو لبنانی فیملی سے بتایاجاتا ہے برہم ہوگیا اور اس نے چیخنا چلانا شروع کردیا جس کے بعد جج جسٹس بریان نے کمرہ عدالت خالی کرالیا، مقتول نے12 ہزار پونڈسالانہ کا سکالر شپ حاصل کیا تھا،ملزم کو جسے لڑکا اے کانام دیاگیا ہے اور ایک دوسرا لڑکا جسے لڑکا بی کانام دیاگیاہے دونوں ہی کو قتل کے الزام سے بری کردیاگیا،دوسرے لڑکے جسے لڑکا بی کا نام دیا گیا ہے انصاف کی راہ میں خلل ڈالنے اور چھنتائی کی منصوبہ بندی کرنے دونوں الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ اس لڑکے نے پہلے ایک چاقو رکھنے اور لڑکا اے نے پولیس سے غلط بیانی کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کااعتراف کیاتھا اب دونوں ملزمان کو ان الزامات پر 25 جولائی کوسزا سنائی جائے گی۔
تازہ ترین