• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ایک سال کے دوران 50ہزار خواتین قتل

ویانا(آئی این پی) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم یو این او ڈی سی (UNODC) نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران دنیا میں 50ہزار خواتین کو ان کے خاوندوں، بھائیوں، والدین، پارٹنرز یا اہل خانہ نے ہی قتل کر دیا یو این او ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017میں پرتشدد کارروائیوں یا جرائم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 87000 تھی۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں کہ قتل سے قبل خواتین تسلسل کے ساتھ پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنتی رہی تھیں۔خواتین کے قتل کی ایک وجہ حسد اور طویل گھریلو جھگڑے بھی تھے جب کہ کئی واقعات میں جان سے مارنے کی وجہ خوف بھی سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں درج اعداد و شمار کے مطابق براعظم ایشیا سے تعلق رکھنے والے ممالک میں یہ تعداد 20ہزار تھی جب کہ افریقہ میں 19ہزار، امریکہ میں آٹھ ہزار اور مغربی ممالک میں تین ہزار تھی۔ویانا سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر آبادی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو براعظم افریقہ خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے۔
تازہ ترین