• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میںشدید طوفان ،7غیر ملکی سیاح ہلاک

ایتھنز (اے پی پی) یونان کے شمالی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کم از کم ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنے والے تمام افراد سیاح تھے،۔ پولیس کے مطابق جمہوریہ چیک سے سیاحت کے لئے آیا ہوا ایک جوڑا تیز طوفانی ہواؤں کے زد میں آکر ہلاک ہوا۔ ایک دوسرے واقعہ میں ایک روسی سیاح اور اس کا بیٹا درخت گرنے سے ہلاک ہوا ۔ طوفان کے باعث رومانیہ کی ایک خاتون ایک عمارت کا ڈھانچہ گرنے سے ہلا ک ہوئی۔ امدادی کارکنوں نے اس کی لاش ملبہ سے باہر نکالی شہر ی تحفظ کے وزیر میکالس چریسوائیڈس نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طوفان سے شدید متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قراردیا اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین