• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت زیادہ تلی ہوئی غذاؤںسے امراض قلب کا خطرہ

لندن ( جنگ نیوز) بہت زیادہ تلی ہوئی غذاؤں کو کھانا خون کی شریانوں کے مسائل بڑھا کر امراض قلب کا شکار بنا سکتا ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔وی اے بوسٹن ہیلتھ کییئر سسٹم ہاسپٹل کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تلی ہوئی غذائیں جیسے فرنچ فرائیز یا دیگر کو کھانا دل کی شریانوں کے مرض سی اے ڈی کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔اس تحقیق کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد رضاکاروں کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ ڈیپ فرائی غذائیں دل کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق جب تیل کو گرم کیا گیا جاتا ہے تو اس میں ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جو بلڈ پریشر بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔عام طور پر تلی ہوئی غذاؤں میں چکنائی اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں شریانیں بلاک ہونے لگتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔سی اے ڈی امراض قلب میں سب سے عام بیماری ہے اور اس کے دوران دل کی جانب جانے والی سب سے اہم شریان کو نقصان پہنچتا ہے۔محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ڈیپ فرائی غذاؤں کا زیادہ استعمال موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ ٹو، ہارٹ فیلیئر اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھاتی ہیں۔
تازہ ترین