• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سسلین مافیا کی بلیک میلنگ، اربوں کی منی لانڈرنگ اور بیرون ملک دولت محفوظ رکھنے کیلئے اسی کی طرز پر ریاستی اداروں پر دبائو ڈلا جارہا ہے، عمران خان

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسلین مافیا بیرون ملک جمع اربوں روپے بچانے کیلئے ریاستی اداروں پر دبائو ڈال رہاہے، اسی طرز پر پاکستانی مافیا بھی رشوت ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ما فیا منی لانڈرنگ کے ذ ریعے بیرون ملک جمع کی گئی اربوں مالیت کی دولت کو تحفظ دینے کیلئے ر یا ستی اداروں اور عدلیہ پر دبا ئو ڈال ر ہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں سابق اطالوی صدر کی تصویر بھی لگائی ہے جنہوں نے یہ کہا تھا کہ مافیا ریا ست کو بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے 20سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دینی کتاب نہج البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔

تازہ ترین