• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان وفوجیوں کا احتساب ہوسکتا ہے ججز اور وکلاء کا بھی ہونا چاہئے،شاہدنسیم گوندل

پشاور(نمائندہ جنگ ) انصاف لائزر فورم کے مرکزی چیئرمین شاہد نسیم گوندل نے کہاہے جہاں قانون کی حکمرانی نہیں وہاں ڈکٹیٹرشپ ہوتی ہے،سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے، فوج میں احتساب جاری ہے تو ججز اور وکلاء کا بھی ہونا چاہئے ، قاضی عیسیٰ ججز ریفرنس تمام قانونی امور پر مشتمل ہے،انصاف کے تقاضوں کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل فیصلہ کریگی، ریفرنس میں کچھ ججز کیخلاف ثبوت ہوں تو کارروائی ہوگی، اگر ثبوت نہیں ہیں تو خارج کردیں،انصاف لائرزفورم کےزیراہتمام کنونشن سے خطاب میں انکا کہنا تھا وکلاء آئین و قانون کیساتھ کھڑے ہیں، ججز جوڈیشل کونسل میں وضاحت پیش کرینگے ، وکلاء سمجھ چکے کہ مخصوص ٹولہ اسکو متنازع بنانا چاہتاہے، سپریم جوڈیشل کونسل کیساتھ کھڑے ہیں،قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء اکھٹے اور متحد ہیں، شاہ فیصل نے کہا کہ دباؤ اورسینئرایڈیشنل ججز کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں،ہم چیف جسٹس اور ججز کیساتھ ہیں،دیگر وکلاء کا کہنا تھا فوج نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا ہے ، پشاور بار کونسل کا بھی احتساب ہونا چاہئے ، حبیب قریشی کا کہنا تھا کہ قانون میںجرنیل ،ججز،وکیل تمام برابر ہیں ،قانون کی حفاظت منصف سے زیادہ وکیل پر ہے،معظم بٹ نے بتایا یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر ریفرنس بنایاگیا،کون ہے جو اسکو متنازع بنا رہا ہے،وہ خود پیش ہوگئے تو پھر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے، عدلیہ کیساتھ کھڑے ہونا نئے پاکستان کا پیغام ہے ۔
تازہ ترین