آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے احتساب عدالت، اسلام آباد کے جج ارشد ملک سے متعلق لیک کی گئی ویڈیو کی اصلیت سامنے لانے کے حوالے سے پی پی پی کے سابق ایم پی اے ، اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے تو مقرر کردی گئی ہے لیکن فی الحال مسول علیہان مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفر الحق و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کمبوئیو کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ منگل 16 جولائی کو کیس کی سماعت کریگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں