• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو تنازع، برطانیہ میں کرائے گئے فارنزک کو تسلیم نہیں کیا جائیگا،شہزاد اکبر

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے برطانیہ میں کرائے گئے ویڈیو کے فورنزک کو تسلیم نہیں کیا جائے گا وہ پہلے بھی برطانیہ سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوا چکی ہیں۔ایک انٹرویومیں شہزاد اکبر نے کہا کہ ویڈیوز کا فارنزک عدالت کراسکتی ہے تاہم ضروری ہے کہ اصل ویڈیوز فائلز عدالت میں دی جائیں۔جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لئے جانے والے ناموں پر شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے کہیں گے تو نام ای سی ایل میں نام ڈال دیں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک کرائم کی درخواست جج صاحب ہی دائر کرسکتے ہیں درخواست کے بعد ایف آئی اے کارروائی کرے گا۔
تازہ ترین