• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرار داد ،پی ٹی آئی کا پی پی کو سخت پیغام

اسلام آباد (طاہر خلیل) یہ سوال بہت اہم ہے کہ نمبر گیم پوری نہ ہونے کے یقین کے باوجود حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی قرار داد کیوں جمع کرائی ؟ درحقیقت حکمران تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین کو الگ کرنے کا تحریک کارڈ استعمال کر کے گیم میں بہت سمارٹ پیش رفت کی ہے ۔جس کے پس پردہ کئی مقاصد کار فرما ہیں ایک یہ کہ پیپلز پارٹی کو ایک سخت پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اس نے چیئرمین صادق سنجرانی کی حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تو تحریک انصاف اور اس کے اتحادی پی پی پی کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی حمایت سے دستکش ہورہے ہیں ۔ دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ چیئرمین کے خلاف جس روز ایوان میں قرار داد پر کارروائی شروع ہو گی اس روز سے ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کا منصب سنبھال لیں گے حکمران اتحاد تحفظات کا اظہار کرتا رہا کہ قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے سلیم مانڈوی والا سیکرٹریٹ میں انتظامی سطح پر کسی حکم یا ایوان میں کسی رولنگ کے ذریعے حکمران اتحاد کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں اسلئے انہیں سسٹم سے باہر نکالنا ضروری سمجھا گیا ۔
تازہ ترین