• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اپیلوں کی سماعت 18ستمبر کو مقرر

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بریت کیخلاف دائر درخواست اور نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف دائر درخواست18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ دونوں اپیلوں پر سماعت کریگا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل بھی 18ستمبر کیلئے مقررکی گئی ہے۔
تازہ ترین