• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں پٹرول17فیصد سستا پاکستان میں13فیصد مہنگا ہوگیا

کراچی(خبرایجنسی)دنیابھرمیںپٹرول، دھاتیں، اجناس سستی مگرپاکستان میں مہنگی ہوگئیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرول17فیصد سستا، پاکستان میں 13 فیصد مہنگا ہوگیا،اسی طرح عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی 31فیصد،چاول 11فیصدتک، کوکنگ آئل 11.5فیصد اوریوریا22.6فیصد مہنگی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل 17 فیصد تک سستا ہوا لیکن پاکستان میں اس وقت پیٹرول گزشتہ سال کے مقابلے میں13.4فیصد اور فرنس آئل27.5فیصد مہنگافروخت ہورہاہے۔عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت ایک سال کے دوران4 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں سستی چینی ملنا تو دورکی بات الٹاگزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد مہنگی کردی گئی، چاول عالمی مارکیٹ میں8 فیصد سستے ہوچکے ہیں مگروطن عزیزمیں7سے11فیصد تک مہنگے ہوگئے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سویا بین آئل سستا جبکہ پام آئل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل11.5 فیصد مہنگا کیا جاچکاہے، فرٹیلائزرکی بات کریں تو عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد16فیصد سستی ہوئی جبکہ پاکستان میں10فیصد مہنگی،یوریا کی قیمت دنیابھرمیں4فیصد کم ہوئی مگرپاکستان میں22.6 فیصد بڑھ گئی، کاٹن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت گزشتہ سال سے26 فیصدکم ہوچکی لیکن پاکستان میں2 فیصد زیادہ ہوگئی ہے۔
تازہ ترین